ٴڈپٹی کمشنر کی ہدایت: اسسٹنٹ کمشنر امیراللہ خان نے تعزیری چوک میں شجر کاری مہم کا افتتاح

جمعرات 6 اگست 2020 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر امیراللہ خان نے تعزیری چوک میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایم او ڈومیل اوران کا مکمل سٹاف موجود تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت اور ماحول کی خوبصورتی کا باعث بنتی ہے اس لئے حکومت اس پر پہلے دن سے توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس کی دیکھ بھال اور پانی وغیرہ کا خیال رکھا کریں تاکہ اپنے اس پاس کے ماحول کودلکش بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بحثیتِ قوم ہمیں شجرکاری کرنی چاہیے اور جہاں جہاں پودے لگانے کی جگہ ہوں وہاں پودے لگائے جائیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں