پی ایس آر اے خیبرپختونخوا کے پرائیویٹ سکولوں کے لیے ایس او پیز جاری

نجی سکولوں کو داخلے، تنخواہ کی ادائیگی اور ایڈمنسٹریشن معاملات کیلئے سٹاف کی حاضری کی اجازت

جمعرات 6 اگست 2020 23:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا نے پرائیویٹ سکولوں کیلئے ایس او پیز جاری کردیے، نجی سکولوں کو داخلے، تنخواہ کی ادائیگی اور ایڈمنسٹریشن معاملات کیلئے سٹاف کی حاضری کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس سلسلے میں جاری اعلامیے کے مطابق پچاس سال سے زائد عمر کے ملازمین کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، زکام، بخار اور کھانسی میں مبتلا ملازمین کو بھی سکول آنے کی اجازت نہیں، خواتین ملازمین جن کے شیرخوار بچے ہوں گے ان کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں والدین سے کہاگیاہے کہ سکول داخلے اور دیگر معلومات کے لیے سکول آنے کے بجائے فون پر رابطہ کیا جائے، سکول آنے والوں کا درجہ حرارت سختی سے چیک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، روزانہ کی بنیاد پر سکولوں میں جراثیم کش سپرے کو یقینی بنایا جائے، سکولوں میں ہاتھ ملانے پر پابندی اور سماجی فاصلے رکھا جائے، نماز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے، اس کے علاوہ سکول آنے والوں کے لیے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں