لوگوں کے مسائل، درخواستوں اور ریونیو معاملات پر فوری عملدارآمد یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی زیر صدارت ریونیو دربار کا انعقاد بمقام پرانی تحصیل بلڈنگ منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور اپنے انتقالات، رجسٹری، ڈومیسائل، کاغذات کی درستگی، فردات وغیرہ کا حصول ممکن بنایا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے لوگوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریونیو دربار کامقصد لوگوں کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کرنا ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ہرتحصیل میں ماہانہ ایک ریونیو دربار کا انعقاد کیا جائے تا کہ ایبٹ آباد آنے کے بجائے ہر تحصیل کے اندر ہی ایک ہی چھت کے نیچے لوگوں کو رجسٹری، فردات کے حصول، انتقالات اورریونیو سے متعلق معاملات کے حل کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر-ریونیو سید آصف اقبال، تحصیدار ایبٹ آباد،نائب تحصیلدار ایبٹ آباد، سب رجسٹرار اور دیگر تمام ریونیو سٹاف بھی موجود رہے اور لوگوں کو ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی باقاعدگی سے ریونیو دربار کے انعقاد کو یقینی بنائے گی تا کہ کورونا کے باعث دفاتر کی بندش اور لوگوں کے مسائل اور ریونیو کے معامات کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں