تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

جمعہ 23 اکتوبر 2020 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارو ں میں حکو مت کی وا ضح کر دہ کو رو نا سے بچا ئو کی احتیا طی تدا بیر پرعمل کرانے میں کوئی رو رعایت یا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے مختلف سکو لو ں کے معا ئنہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

سکولز کے اندر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر-03، گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر-04 اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4 کادورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے سہولیات کا جائزہ لیا،طلبہ اور اساتذہ سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی، سوال وجواب کیے اور طلبہ کی جانب سے موصول جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) محمد عابد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل تنویر احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ بھی ان کے ہمراہ موجود رہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں