تحصیل تخت بھائی میں انصاف سستا بازارکا باقاعدہ آغاز

منگل 27 اکتوبر 2020 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان و صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں تحصیل تخت بھائی میں انصاف سستا بازار کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔وفاقی وزیر جناب علی محمد خان و ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے انصاف سستا بازار کا باقاعدہ افتتاح کافیتہ کاٹ کر کیا۔

اس موقع پر پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان و فرمان علی،ٹی ایم او تخت بھائی فرمان، ڈائریکٹر ایگریکلچر سمت دیگر محکموں کے افسران ٹائیگر فورس کے ممبران، علاقہ عمائدین اور تاجروں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔وفاقی وزیر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اشیاء خوردنوش کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر و ڈپٹی کمشنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان و صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو سستے داموں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے تحصیل کی سطح پر انصاف سستا بازار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاہم مردان تحصیل میں بھی جلد انصاف سستا بازار کا باقائدہ افتتاح کر دیا جائیگا تاکہ مردان کی عوام بھی اس سے مستفید ہوں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف متحرک ہے اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے اور عوام کو رلیف مہیا کرنے کیلئے دن رات کاروائیاں کر رہی ہے۔وفاقی وزیر علی محمد خان نے عوام کو رلیف و اشیاء خوردنوش کے سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانے اور انصاف سستا بازار کے قائم کرنے کیلئے ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں