آئی ٹی کیڈر گریڈ 17 کے چھ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری

پیر 23 نومبر 2020 23:21

․پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) حکومت خیبر پختونخوا نے آئی ٹی کیڈر گریڈ 17 کے چھ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں تعینات اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی بلال احمد کو تبدیل کر کے محکمہ سماجی بہبود میں تعینات کر دیا گیا ہے اس طرح وزیراعلی سیکرٹریٹ میں تعینات نور شیر آفریدی کو تبدیل کرکے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، خالد رحمان کو محکمہ خزانہ سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، فرمان علی کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے محکمہ خزانہ، وقار احمد کو سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور محمد اعظم کو محکمہ سماجی بہبود سے تبدیل کر کے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کر دیاگیا ہے، ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں