پشاور،صوبائی اسمبلی میں دوبل پیش کردئیے گئے

جمعہ 4 دسمبر 2020 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) صوبائی اسمبلی میں جمعہ کے روز خیبرپختونخوا کوڈآف سول پروسیجر(ترمیمی )آرڈیننس مجریہ2020اورخیبرپختونخوا سکول بیگ(لیمیٹیشن آف ویٹ)بل مجریہ2020ء پیش کردیاگیا پہلابل صوبائی وزیرقانون سلطان محمداوردوسراوزیرتعلیم شہرام ترکئی نے پیش کیا دوسرے بل کی منظوری کے تحت بچوں کے سکول بیگزکیلئے وزن مقررکیاجائے گا جبکہ خلاف ورزی پرانتظامیہ کے خلاف محکمانہ کارروائی اورجرمانہ عائد کئے جاسکیں گے بل کے مطابق سکول بیگ کا زیادہ سے زیادہ وزن بچے کے وزن کی15فیصدکے برابر ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں