خیبرپختونخوااسمبلی میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی اوراغوائیگی کے واقعات پرتشویش

پیر 18 جنوری 2021 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں ایک بارپھر بچوں کیساتھ جنسی زیادتی اوراغوائیگی کے واقعات پرتشویش کااظہار کیاگیاعنایت اللہ نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ لوئردیرثمرباغ میں 12سالہ لڑکی27دنوں سے غائب ہے میڈیامیں اس کیلئے کوئی آوازنہیں اٹھائی گئی صرف اس لئے کیونکہ اس کیلئے کوئی بولنے والانہیں حکومت اوردیگرادارے مسئلے کانوٹس لے۔

(جاری ہے)

بچی کے والدین رل رہے ہیں اس وقت کاانتظارنہ کیاجائے کہ لوگ سڑکوں پر نکل آئیں۔پی پی کی رکن نگہت اورکزئی نے کہاکہ نوتھیہ سے بھی پانچ سالہ زینب26دن سے غائب ہے اسکابھی نوٹس لیاجائے اس موقع پر ملاکنڈڈویڑن کے اراکین اسمبلی وقارخان،ثناء اللہ اور عنایت اللہ نے کٹ گاڑیوں کی پکڑدھکڑاورٹیکسزکامسئلہ اٹھایا صوبائی وزیر ڈاکٹرامجدعلی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ٹمپراورچوریوں کی گاڑیوں پر پابندی تھی اس پرعدالتی فیصلہ بھی آچکاہے اس مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل کی ضرورت ہے سپیکرنے ہدایت کی کہ اس معاملات پرتوجہ دلائونوٹس پیش کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں