پشاور، سوالکھ قبرستان کوہاٹ میں جنازہ گاہ کی از سر نو تعمیر کا کام زور شور سے جاری

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء الله خان بنگش کے فنڈز سے سوالکھ قبرستان کوہاٹ میں جنازہ گاہ کی از سر نو تعمیر کا کام زور شور سے جاری ہے۔ 50لاکھ کی لاگت سے زیر تعمیر جنازہ گاہ نمبر 1کا بیشتر کام مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائیگا۔

جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز مشیر آئی ٹی ضیاء الله خان بنگش نے سوالکھ قبرستان کا دورہ کیا اور جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ و ہ کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ وقت پر جنازہ گاہ کی تعمیر کو مکمل کریں تاکہ عوام کو جنازہ کی ادائیگی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشیر آئی ٹی نے ٹھیکیدار محمد انور خان مروت کے کام کو سراہا۔ مشیر آئی ٹی کے ہمراہ ٹی ایم اے کوہاٹ کے ایکسین لعل غفار، اے ٹی او آئی سبحان الدین و علاقہ عمائدین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ علاقہ عمائدین نے اس سوالکھ قبرستان کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرنے پر مشیر آئی ٹی ضیاء الله خان بنگش کو خراج تحسین پیش کیا اور پورے کوہاٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی لینے پر مشیر آئی ٹی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں