سیکرٹری صحت سیدامتیاز حسین شاہ کا دورہ ،بنوں کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات

صوبائی حکومت کی طرف سے بنوں ڈویژن میں صحت کی سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

بدھ 27 جنوری 2021 23:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) سیکرٹر ی صحت سیدامتیاز حسین شاہ نے بنوں کا دورہ کیااور کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسف زئی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

کمشنر بنوں نے انہیں ڈویژن بھر صحت کی سہولیات باالخصوص بنوں ٹیچنگ ہا سپیٹل میں مہیاں کی جانے والی سہولیات اوردرپیش مسائل ومشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔سیکرٹری صحت نے انہیںیقین دلایا کہ تمام مشکلات کاازالہ حل کرنے کے کوشش کی جائے گی باالخصوص آلا ت کی کمی اورسٹاف کی فراہمی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔آخر میں کمشنر بنوں نے سیکرٹری صحت کویاد گار شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں