وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی پھوپھی کے انتقال پراظہارافسوس

اتوار 28 فروری 2021 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی پھوپھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں