صحافی حکمرانوں اورعوام کے درمیان پل کا کرداراداکرتے ہیں،ریاض خان

بونیر پریس کلب میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں سے حلف لیا

پیر 14 جون 2021 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے بونیر پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔ تقریب حلف برداری میں چئیرمین ڈیڈک سید فخر جہان نے بھی شرکت کی معاون خصوصی ریاض خان نے کہا کہ امید ہے کہ نئی کابینہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بونیر کے صحافی انتہائی ذمہ درانہ صحافت کر رہے ہیں۔بونیر پریس کلب میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں معاون خصوصی ریاض خان نے عہدیداروں سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اورصحافیوں کاچولی دامن کاساتھ ہے اور صحافی حکمرانوں اورعوام کے درمیان پل کا کرداراداکرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پریس اور حکومت کے درمیان بہترتعلقات کے خواہاں ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں صحافی برادری موجودہ حکومت کی بہتر کارکردگی کواجاگرکرے گی۔،ممبران پریس کلب میں صدر شوکت علی،نائب صدر سید رشید باچا، جنرل سیکر ٹری عمران اللہ،جائنٹ سیکر ٹری سلطان غنی،فنانس سیکرٹری سید باچا،فرمان ودیگرشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں