ق*جے یو آئی کے رکن جلیل جان اپنے قد کے مطابق بیان دیں تو بہتر ہوگا، حامد طوفان

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:05

ة پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے انفارمیشن کمیٹی کے رکن حامد طوفان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے رکن جلیل جان اپنے قد کے مطابق بیان دیں تو بہتر ہوگا۔ولی باغ کے سیاسی وارث ایمل ولی خان پر اس قسم کے الزامات جلیل جان صاحب کی چھوٹی ذہنیت کے عکاس ہیں۔ جلیل جان کی جانب سے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے ٹویٹ بارے انکے بیان کی مذمت کرتے ہوئے حامدطوفان نے کہا کہ مخبری کون کرتا تھا، یا ہی یہ قوم کو علم ہے کہ مفتی محمود (مرحوم) کس کو کس بنیاد پر اہم معاملات میں کمرے سے باہر نکالتے تھے۔

جلیل جان اپنے لیڈر کے ماضی کو نہیں جھٹلاسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا ہمیشہ ساتھ دینے والی xجماعت 100سالہ تاریخ رکھنے والی جماعت پر کیچڑ اچھالنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔

(جاری ہے)

جس طرح مچھلی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی اسی طرح مولانا صاحب بھی حکومت کے بغیر گزارا نہیں کرسکتے۔بلوچستان میں جو ہورہا ہے وہ انہی قوتوں کے ایما پر ہورہا ہے جس نے ایم ایم اے بنایا اور مولانا وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنے لگے تھے۔

مولانا صاحب اپنے نظریاتی اراکین کا اتحاد برقرار نہیں رکھ سکے تو قوم کی کیا قیادت کریں گی حامد طوفان کا کہنا تھا کہ قوم جان چکی ہے کہ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر سیاسی مفادات کی جنگ کون اور کس لئے لڑ رہا ہی عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصولوں، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کی ہے۔ایمل ولی خان اپنے آبائواجداد کے نقش قدم پر عمل پیرا ہر غیرجمہوری قوت کے خلاف ببانگ دہل آواز اٹھارہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں