پشاور،سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ، دو خطرناک گینگز گرفتار، 20 لاکھ روپے، چھینے گئے 30 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:40

ک*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) پشاور پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف اپنائی گئی نئی حکمت عملی میں اہم کامیابی حاصل کر لی، شہر کے مختلف علاقوںمیں سرگرم دو خطرناک گینگزکا سراغ لگا کر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان میں سے ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دیگر کا تعلق ضلع مردان،ضلع چارسدہ، ضلع نوشہرہ اور پشاور سے ہے، گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں پراپرٹی ڈیلرز ، تاجروں اور دیگر شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے نقد اور قیمتی موبائل فونز چھیننے میں ملوث ہیںجنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے چھینے گئے 20 لاکھ روپے نقد، 30 عدد قیمتی موبائل فونز اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور تین عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، ملزمان سے برآمد موبائل فونز کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے جن کو جلد اپنے اصل مالکان کے حوالہ کیا جائے گا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر میں سرگرم اسٹریٹ کریمینلز کے خلاف نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے، شہر میں سرگرم دو خطرناک گینگز کا سراغ لگا کر گروہوں کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد اعجاز نبی کی جانب سے ہونے والی کاروائیوں میں گرفتار ملزمان میں معین الدین قریشی ولد نصیر الدین قریشی، انعام گل ولدملتان، یعقوب ولد زاہد، خیال مالک ولد فضل رازق اور اسد ولد عبدالاحد شامل ہیں، ملزمان میں سے ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دیگر ضلع مردان، ضلع چارسدہ، ضلع نوشہرہ اور پشاور کے رہائشی ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پراپرٹی ڈیلرز اور دیگر تاجروں سمیت عام شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے اور قیمتی موبائل فونز چھیننے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے چھینی گئی رقم 20 لاکھ روپے اور 30 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں، اسی طرح ملزمان نے اپنے دیگر شریک ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، برآمد شدہ موبائل فونز کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں