مہنگائی آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے ناروا معاہدوں کا نتیجہ ہے، میاں افتخارحسین

پیر 25 اکتوبر 2021 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ مہنگائی آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے ناروا معاہدوں کا نتیجہ ہے۔موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام ملک معاشی دہشتگردی کا شکار ہے۔ شانگلہ تحصیل پورن میں مہنگائی کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو ملک پر مسلط کرکے پورے نظام کا بیڑا ہی غرق کردیا گیا۔

حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ لوگ اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے سروں کے بدلے خطے میں امن قائم کیا اور اب مہنگائی کے خلاف نکلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دہشتگردی، مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر پالیسوں بارے غیرسنجیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی، عوام کو ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

عوامی نیشنل پارٹی مہنگائی سمیت ہر معاملے پر عوام کی عدالت میں جائیگی۔ میاں افتخارحسین نے مزید کہا کہ 10نومبر کو بڑا احتجاجی جلسہ عام پشاور میں ہوگا جس میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔عوام کو ان نااہلوں کی پالیسیوں کو مسترد کر کے عوامی احتجاج کے ذریعے جواب دینا ہوگا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں