ایف آئی اے نے 7کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) ایف آئی اے نے 7کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ہونے والے ملزم کو اسلام آباد منتقل کردیا ہے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ اسلام آباد زون نے گزشتہ روز ایف آئی اے پشاور او ر نوشہرہ پولیس کے تعاون سے سات کروڑ روپے کے بینک فراڈ میں ملزم مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے مرکزی ملزم اورانکے کے ساتھیوں پرمبینہ طور پر الزامات ہے کہ ملزمان نے بینک آف پنجاب میں پرائیویٹ کمپنی کے نام سے جعلی اور بوگس اکاونٹ اوپن کرائے اور بعدازاں اس اکاونٹ میں جمع رقم اپنے ذاتی اکاونٹ میں ٹرانسفر کرائی ایف آئی اے کے پانچ رکنی خصوصی ٹیم نے ایف آئی اے پشاور اور نوشہرہ پولیس کے مشترکہ آپریشن کے Mدوران کروڑوں روپے کے بینک فراڈ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد قانونی تقاضے مکمل کرنے پر گزشتہ روز سخت سیکورٹی اقدامات میں پشاور سے اسلام آباد منتقل کردیا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں