چیف ٹریفک آفیسر کا ایف ایم ریڈیو 88.6، یوٹیوب اور فیس بک پر عوام سے براہ راست رابطہ

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا ایف ایم ریڈیو 88.6 عوام اور ٹریفک حکام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے‘چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا ایف ایم ریڈیو 88.6، یوٹیوب اور فیس بک پر عوام سے براہ راست خطاب

منگل 7 دسمبر 2021 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا ایف ایم ریڈیو 88.6 عوام اور ٹریفک عملے کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے جس کے ذریعے عوام کو کلیئر سڑکوں اور ٹریفک نظام سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے تاکہ عوام بروقت منزل مقصود تک پہنچیں اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے انہیں سفری سہولیات فراہم کئے جائیں جو آئی ٹی اصلاحات کے ذریعے انقلابی اقدام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایف ایم ریڈیو 88.6، ہوٹیوب اور فیس بک پر عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایف ایم ریڈیو اور سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوام کی بڑی تعداد اس سے استفادہ کرنے سمیت اس کو سراہا جا رہا ہے جو سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی اہم کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ آئی ٹی اصلاحات کے ذریعے سٹی ٹریفک پولیس پشاور میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں جس کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی گاڑیوں میں ٹریکر لگا دیئے گئے ہیں اسی طرح کمپیوٹرائزڈ ڈیوٹی روسٹر بھی فعال کردیا گیا ہے جس کے ذریعے پوائنٹس پر ہر ماہ ٹریفک افسران کو تبدیل کیا جاتا ہے اور باقاعدہ انہیں میسج کے ذریعے آگاہ کیا جاتا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ای پٹرولنگ سسٹم کے تحت ٹریفک افسران کی گاڑیوں میں کیمرے لگائے گئے ہیں جس میں باقاعدہ ریکارڈنگ ہوتی ہے جس کا سارا ریکارڈ کمانڈ کنٹرول روم میں ہوتا ہے جس کی افسران از خود نگرانی کرتے ہیں اور جہاں کہیں بھی ٹریفک جام یا دیگر مسائل درپیش آتے ہیں اس کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں اسی طرح آئی ٹی اصلاحات کے تحت ای چالان سسٹم کے ذریعے بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے بارے میں با آسانی آگاہی حاصل ہو سکتی ہے جس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کر کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیا جاتا ہے۔

محکمے کی جانب سے سوشل میڈیا کے تمام ویب سائٹس کو فعال کیا گیا ہے جس کے ذریعے ٹریفک نظام سے متعلق ہر پندرہ منٹ بعد شہریوں کو آگاہی دی جاتی ہے تاکہ وہ کلیئر سڑکوں پر سفر کر سکیں اور انہیں کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ جس کے ٹریفک نظام کی بہتری میں خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں جس کو عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشنز سے ٹریفک کا نظام بہتر ہو گیا ہے جس کا سلسلہ مکمل خاتمے تک جاری رہے گا اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فٹ پاتھوں سے بھی تجاوزات کا خاتمہ کریں تاکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات درپیش نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ضروری ہے اسی طرح زیبرا کراسنگ کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے تاکہ پیدل چلنے والوں کو سڑک عبور کرنے میں کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ اس سے شہریوں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اب شہری بھی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کے سلسلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے باقاعدہ ٹریفک حکام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آکر اور ٹریفک قوانین سے متعلق انہیں آگاہی دی جائے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ٹریفک عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کو ہی سفری سہولیات میسر ہوں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں