پشاور، اندھے قتل میں ملوث اجرتی قاتل گرفتار

بدھ 8 دسمبر 2021 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرتے ہوئے کرائے کے قاتل کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ چارپریزہ سے ہے جس نے مقامی ڈاکٹر سے رقم لے کر مقتول فیاض احمد کوقتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کرا دی ہے جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزم کے مطابق واقعہ مستورات تنازعہ کا شاخسانہ ہے، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے اصل حقائق سے پردہ اٹھا کر ملوث ملزمان کو بے نقاب کر کے مرکزی ملز کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مدعی احمد فیاض نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے والد فیاض احمد کو کسی نامعلوم ملزما ن نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعزاز عالم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جبکہ واقعہ سے متعلق مختلف زاویوں سے تفتیش کا عمل جاری رکھا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز مرکزی ملزم عمران ولد ثمین کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ چارپریزہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران رقم لے کر اجرت پر مقتول فیاض احمدکو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے واقعہ کو مستورات تنازعہ قرار دیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر ایک خاتون سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں