خیبرپختونخوا سے حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کروں گا، عمران خان

اتوار 22 مئی 2022 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخوا سے حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کروں گا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ چاہتا ہوں پوری قوم 25 مئی کو حقیقی آزادی مارچ کیلئے سرینگر ہائی وے اسلام آباد پہنچے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں آپ سے 25 مئی کی سہ پہر 3 بجے ملاقات کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ میں خیبرپختونخوا سے حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کروں گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں