ض*وزیراعلیٰ محمود خان کی میر علی میں فوجی چوکی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

منگل 24 مئی 2022 20:55

k پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں فوجی چوکی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں پر فخر ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کا ہر فرد سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں