خطے میں علماء کے کردارکے موضوع پر کانفرنس کاانعقاد،موجودہ حالات میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،مقررین

منگل 24 مئی 2022 20:55

]پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجیئس افیئرز کے زیر اہتمام سی آر اے نارتھ کے تعاون سے خطے میں امن اور سماجی ہم آہنگی میں علماء کے کردار موضوع پر پشاور میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر قبلہ آیاز، سابق صوبائی وزیر برائے مذہبی امور قاری روح اللہ مدنی،پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر عامر رضا، انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجیئس افیئرز کے محمد اسرار مدنی اور تحمید جان سمیت ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے مختلف مذاہب اور مسالک کے علاؤہ، کونسلرز،علاقے مشران، نوجوان اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس میں منبر اور مہراب کا کردار انتہائی اہم ہے علمائکرام کو چاہیے کہ مسلکی اختلافات کو دور کرنے میں اپنا مثبت کردارادا کریں اور تمام مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل کریں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں