ح*یوب ٹیچنگ ہسپتال ک کی ایمرجنسیمیں نئی ویل چیئرز اور اسٹر یچرز فراہم

بدھ 25 مئی 2022 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2022ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے شعبہ حادثات و اتفاقیہ (ایمرجنسی) میں نئی ویل چیئرز اور اسٹر یچرز فراہم کر دیئے گئے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد نے عوامی شکایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شعبہ حادثات و اتفاقیہ (ایمرجنسی) میں ویل چیئرز اور اسٹریچرز فراہم کیے۔ عوام سے گزارش ہیکہ وہ ہسپتال کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

اگر آپ ہسپتال میں اسٹریچر یا ویل چیئر مختلف جگہ پر چھوڑ کر چلے جائیں گے تو اس کا نقصان ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو ہو گا۔ مریضوں کے لواحقین سے گزارش ہے کہ اسٹریچر یا ویل چیئر لینے کے بعد اس کو واپس ایمرجنسی کے باہر مخصوص مقام پر چھوڑیں اور اپنے شناختی کارڈ کو ہسپتال کے عملے سے وصول لازمی کریں۔ یہ ہسپتال عوام کے لیے ہے اور ہم سب نے مل کر اس ہسپتال کو بہتر بنانا ہے۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا نصب العین بہترین علاج صاف ستھرے ماحول کے ساتھ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں