cبیڈمنٹن سمر ٹیننگ کیمپ ایبٹ آباد میں اختتام پذیر

اتوار 26 جون 2022 19:00

wپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختوانخوا کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں جاری بیڈمنٹن سمر ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگئی کیمپ میں خیبرپختونخوا کے بیس سے زائد کھلاڑیوں نے کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی تربیت حاصل کی ، اختتامی تقریب کے موقع پر ایبٹ آباد کے پی ٹی آئی چیئر مین سجاد غوری مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ان کے ہمراہ ایبٹ آباد ٹریڈرز کے صدر سید معصوم شاہ ، کوچز حیات الله اور ندیم خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاد غوری نے کہا کہ سمر بیڈمنٹن کیمپ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کا انتہائی خوش آئند قدم ہے اس کہ انعقاد سے نہ صرف قومی چمپئن کھلاڑیوں بلکہ نئے آنے والے ٹیلنٹ کو بہت فائدہ ہوگا اور نوکوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کے مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کیمپس لگنے چاہیئے تاکہ نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آسکیں اس موقع انٹر نیشنل کوچز ندیم خان اور حیات اللہ نے کہا کہ ہمارا مقصد نئے ٹیلنٹ کو بیسکس ٹیکنیکس پر توجہ دینا ہے کینکہ شیسکس تیکنیکس سے نیا ٹیلنٹ کواپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی کیمپ کھلاڑیوں میں انڈر13چمپئن نجم الثاقب انڈر15جنید احمدانڈر16حاشر تیمورانڈار17محمد زیدکے علاوہ بیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں انہوں نے ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ خالد خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے کیمپ کا انعقاد کیا کیمپ میں سب سے زیادہ فزیکل فٹنس پر توجہ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن کیمپ میں انڈر 13انڈر15انڈر16اور انڈر17کے بیس کھلاڑیوں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں