جمرود، بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق

جمعرات 28 جولائی 2022 12:22

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2022ء) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق واقعہ جمرود بازار کے قریب نئی آبادی کے علاقے میں پیش آیا جہاں گذشتہ رات تیز بارش کے باعث نیک خان نامی شخص کے گھر کی چھت اچانک گرگئی جس کے نتیجے میں کمرے میں محو خواب پانچ افراد ملبے تلے دب گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122خیبر کی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی اور ملبے سے تمام افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں داکٹروں نے ایک خاتون اور اور اس کے دس سالہ بیٹے کی موت کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں گھر کے سربراہ نیک خان کی بیوی اور اس کا بیٹا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں