معاون خصوصین برائے بہبود آبادی نملک لیاقت علی خان کی زیر صدارت صدارت میں محکمہ بہبود آبادین کے حوالے سے گفتگو

جمعہ 19 اپریل 2024 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان کی زیرصدارت محکمہ بہبود آبادی کے امورکا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سول سیکریٹریٹ پشاورمیں منعقد ہو۔ا اجلاس میں سیکر ٹری محکمہ بہبود آبادی معتصم باللہ،ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی عائشہ احسان ودیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ بہبودی آبادی سے متعلق مختلف امور پرگفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سیکر ٹری بہبودی آبادی معتصم باللہ نے معاون خصوصی کو جاری منصوبوں اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل سے متعلق بریف کیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک لیاقت علی خان نے علمائے کرام کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں معاون خصوصی نے سیکرٹری بہبود آبادی کو تمام امور میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے اور اضلاع میں افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ کہ وہ خود بھی ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور اضلاع کی دورے کریں گے۔ معاون خصوصین نے ای کچہری منعقد کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ملازمین کی اپگریڈیشن اور سروس سٹرکچر بنانے کے لیے بھی لائے عمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں