پشاور ہائیکورٹ ، خیبر پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری

منگل 23 اپریل 2024 21:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شاہد خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے صوبائی کابینہ کی بجٹ منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل امین الرحمٰن یوسفزئی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے مہینے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا گیا اور منظور کیا گیا تاہم اپریل کے بجٹ کے لیے پراسس کو فالو نہیں کیا گیا اور کابینہ سے بجٹ منظوری لی گئی۔ دائر درخواست میں اپوزیشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجٹ منظوری کے لیے جس قانون کا سہارا لیا گیا ہے یہ صرف نگراں حکومت کے لیے ہے۔بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں