وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تھانہ انقلاب کی حدود میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

منگل 23 اپریل 2024 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود میں نامعلوم افراد کی جانب سے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شہری کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لانے جبکہ اقلیتی برادری کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں