پشاور ،غیر قانونی و غیر معیاری ایرانی پٹرول کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

بدھ 24 اپریل 2024 16:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) کمشنر پشاورریاض خان محسود نے پشاورمیں غیر قانونی اور غیر معیاری ایرانی پٹرول کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ انڈسٹری، محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ پٹرولیم،پولیس اور محکمہ لیبر پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کے ایک مہینے کی ڈیڈ لائن پر تمام اہداف حاصل کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنرنے غیر قانونی،غیر معیاری اور کم گیج پٹرول پمپس کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ غیر قانونی ایل پی جی گیس کی خرید و فروخت بند کرنے اور غیر محفوظ طریقوں سے لگائے جانے والے ایل پی جی کٹس والی گاڑیوں کو تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق غیر قانونی اور خطرناک طریقوں سے سی این جی اور پٹرول گاڑیوں کو ایل پی جی پر منتقل کرنے والے مکینکس کو گرفتار کرنے اور ورکشاپس کو سیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ شہری علاقوں میں غیر قانونی اور خطرناک ایل پی جی کا کاروبار بند کیا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں