نادرن بائی پاس کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے، کمشنر پشاور

جمعرات 25 اپریل 2024 16:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے متعلقہ محکموں کو پشاور نادرن بائی پاس کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔کمشنر پشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کمشنر پشاورنے پشاور نادرن بائی پاس کے بقیہ حصہ تختہ بیگ تا ناصر باغ کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، انہوں نے پراجیکٹ انجینئر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو آج ہی علاقے کا دورہ کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں کمشنر پشاورنے ڈپٹی کمشنر پشاور کو بقیہ حصہ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور تجاوزات کے مکمل خاتمے کے احکامات جاری کر کے واگزار کی گئی زمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو واگزار کی گئی زمین پر جلد سے جلد روڈ کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں، نادرن بائی پاس کے بقیہ حصہ قبائلی ضلع خیبر تا ناصر باغ دو کلومیٹر کی تعمیر سے نادرن بائی پاس کی تعمیر مکمل ہوجائے گی اور قبائلی ضلع خیبر سے آنے والی گاڑیاں جمرود روڈ اور یونیورسٹی روڈ استعمال کئے بغیر با آ سانی کم وقت میں پشاور آسکے گی جس سے جمرود روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں