ملک محمد نوید اعوان مرکزی و صوبائی صدر ال پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن

جمعرات 25 اپریل 2024 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 اپریل سے شروع ہوں گی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور گیمز کا افتتاح کریں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، پشاور، ایبٹ آباد اور سوات ریجنز سے مدارس کے چار سو طلباء کرکٹ، والی بال اور فٹ بال میں جبکہ چار سو خصوصی افراد بوشے، وہیل چیئر کرکٹ، سٹینڈنگ کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور باسکٹ میں حصہ لیں گے، گیمز کے لئے مجموعی طور 10 لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری کھیل مطیع الله خان اور ڈی جی سپورٹس کی سربراہی میں ان گیمز کا انعقاد کیاجارہا ہے جس کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، سپیشل گیمز کے لئے زوار نور، پست قامت افراد گیمز کے لئے زرداد بلبل، بلائنڈ کرکٹ کے لئے حبیب اللہ، مدارس کرکٹ کے لئے پرویز خان، فٹ بال کے لئے فیصل جاوید اور والی بال کے لئے واصف اللہ کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف ایونٹس حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کرائے جائیں گے، اسلامیہ کالج گراؤنڈ اور بورڈ گراؤنڈ میں کرکٹ کے مقابلے کرائے جائیں گے، خصوصی کھلاڑیوں میں بصارت، سماعت سے محروم اور پست قامت افراد بھی شامل ہوں گے۔ گیمز کا مقصد مدارس اور خصوصی افراد کو مثبت تفریح اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بھی آگے بڑھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیمز کے انعقاد سے صوبائی اور قومی ٹیموں کے لئے بہترین صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی سامنے آئیں گے مدارس کے طلباء کو بھی معاصر تعلیمی اداروں کے طلباء اور نوجوانوں کے برابر کھیلوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں