۸گورنرحاجی غلام علی سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن سکندر قیوم کی ملاقات، ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2023 پیش کی

۰سال 2023 میں 107 قابلیت کے ٹیسٹ،ساڑھے 10ہزار امیدواروں کے انٹرویوز اورایک مقابلہ کاامتحان منعقدکرایاگیا،رپورٹ <1876 امیدواروں کی سفارشات بھرتیوں کیلئے مختلف صوبائی محکموں کو بھجوائی گئیں، تحریری امتحانات میں شفافیت کیلئے ہرامیدوار میں الگ الگ سوالنامے تقسیم کئے گئے،رپورٹ

جمعرات 25 اپریل 2024 19:10

pپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے چیئرمین خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن سکندر قیوم نے جمعرات کے روز گورنر ہاس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر کو چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی۔رپورٹ کیمطابق کمیشن کیجانب مختلف صوبائی محکموں کو بھرتیوں کیلئے 1876 امیدواروں کی سفارشات بجھوائی گئیں۔

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سال 2023 میں ایک مقابلے کا امتحان منعقد کرایا۔ مقابلے کے امتحان میں 1902 امیدواروں نے حصہ لیا۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سال 2023 میں مختلف صوبائی محکموں میں بھرتیوں کیلئے 107 قابلیت کے ٹیسٹ منعقد کرائے،مختلف صوبائی محکموں میں بھرتیوں کیلئے قابلیت کے ٹیسٹ میں 1 لاکھ 41 ہزار 473 امیدواروں نے حصہ لیا، بھرتیوں کیلئے 10 ہزار 697 امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ امیدواروں کی بھرتیوں کے قابلیت کے ٹیسٹ اور انٹرویوز میں شفافیت اور میرٹ کو ہر ممکن یقینی بنایا گیا۔گورنرنے اس موقع پر خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی مجموعی کارکردگی کو سراہااور چیئرمین وممبران پبلک سروس کمیشن کو بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی سلیکشن میں مزید شفافیت لانیکی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن ایک بااعتماد آئینی ادارہ ہے۔

قابلیت اور ہر لحاظ سے میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوانوں کو سامنے لایا جائے۔انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری محکموں و اداروں میں بھرتیوں میں شفافیت نہ ہونے سے عوام کوخدمات کی فراہمی پر گہرا اثر پڑتا ہے اوربالخصوص تعلیمی اداروں میں میرٹ کاخیال رکھاجائے کیونکہ تعلیمی معیار گرنے سے براہ راست پوری قوم متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن اپنے امتحانی نظام کے ذریعے سے صوبہ کے انتہائی قابل و ہونہار امیدوار سامنے لاتاہے جو کہ قابل تحسین ہے۔

علاوہ ازیں گورنرخیبرپختونخوا سے چیئرمین بورڈ آف گورنرز غلام قادرخان نے بھی گورنرہاوس میں ملاقات کی اور صوبے میں طبی سہولیات میں جدت لانے سمیت میڈیکل کے شعبے سے وابستہ تعلیمی اداروں میں دورحاضرکی ضرورت کے مطابق میڈیکل کی تعلیم کی فراہمی سے متعلق مختلف امور وتجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر گورنرنے طبی شعبے میں عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید اصلاحات اور گلوبل چیلنجز کے مطابق میڈیکل کی تعلیم کی فراہمی کی ضرورت پر زوردیا۔ #

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں