منشیات کیخلاف ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون کی تیار فصل تلف

جمعرات 25 اپریل 2024 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن میں 45 کنال پر افیون کی تیار فصل تلف کر لی گئی۔منشیات سے پاک خیبر پختونخوا کیلئے صوبائی حکومت پر عزم ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر منشیات کے بڑے ڈیلروں کے خلاف اداروں کے باہمی تعاون سے مشترکہ گرینڈ آپریشنز جاری ہیں۔

اس ضمن میں سیکرٹری ایکسائز سید فیاض علی شاہ اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکمل خان خٹک کے احکامات پر ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ونگ صفیان حقانی کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، منشیات سمگلروں ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف خصوصی طور پرضلع خیبر باڑہ کے بعد صوابی میں محکمہ تھانہ ایکسائز مردان، ایکسائز اینٹیلیجنس سکواڈز، آئی ڈی ایس پولیس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن کے دوران منگل چھائی، نارنجو، بخو اور کٹ گرام ضلع صوابی میں 45 کنال پر افیون کی تیار فصل تلف کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول آپریشن صفیان حقانی کی سربراہی اور سید نوید جمال انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو و سرکل آفیسر مردان ریجن اور عاکف نواز خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ، شفیق خان ڈی ایس پی پولیس، آصف علی ایس ایچ او (IDS) پولیس اسٹیشن بمعہ سٹاف گدون امازئی کے تعاون سے کیا گیا-ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ونگ صفیان حقانی نے واضح کیا کہ منشیات کی لعنت سے معاشرے کوصاف کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس لئے عوام الناس سے التماس ہے کہ وہ اس جہاد میں بھر پورساتھ دیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں