سوات ٹریفک پولیس کا احسن اقدام،جمعہ کے روز بھی لائسنس ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز

جمعہ 26 اپریل 2024 17:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سوات ٹریفک پولیس نے جمعہ کے روز بھی ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کا باقاعدہ آغازکردیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کی براہ راست نگرانی میں بروزجمعہ ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کاباقاعدہ آغازکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی ٹریفک وارڈن سوات نے ٹیسٹ لینے کے پورے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے حکام کو شفاف طریقے سے ٹیسٹ لینےاورساتھ ہی امیدواروں کو لائسنس کے اصولوں پرعمل پیرا رہنے کی ہدایات کی۔

انہوں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کےلئے آنے والے امیدواروں سے بھی ملاقات کی اورانہیں لائسنس کی حصول کےلئے قانونی راستہ اختیار کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا لائسنس کا حصول ہرشہری کا حق ہے اورجمعہ کے روز ٹیسٹ لینے کا مقصد عوام کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں