سیاسی استحکام کیلئے بد انتظامی کا خاتمہ کرنا ہوگا ‘ فائق شاہ

اندرونی خلفشار، بدانتظامی اور نااہلی نے ملکی معاشی اور سیاسی حالات بگاڑے ہیں‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے آن لائن عوامی سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، اس اہمیت کو ترقی کا ذریعہ بنانے کے اپنا گھر مضبوط اور مستحکم کرنا ہوگا، بدانتظامی، نااہلی اور دوسروں پر بھروسہ کے دفاتر بند کرنے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت اور تمام پڑوسی ممالک ترقی کی دوڑ میں آگے نکل چکے ہماری آپس کی لڑائیاں ختم نہیں ہوتیں، مضبوط پالیساں نہیں بن سکیں، معاشی اور سیاسی اسٹرکچر درست نہیں ہو سکا، ہم دوسروں پر بھروسہ اور گھر کو نقصان پہنچاتے رہتے ہیں، من حیث القوم بدلنے کیلئے تیار نہیں، ایک طبقہ انہی کمزوریوں کی وجہ سے مسلط رہتا ہے، جو کھا پی کر لفٹ رائٹ ہو جاتا ہے، عوام فرسودہ نظام کے اندر جکڑ دیئے گئے جن میں انتخاب کرنے کی آزادی نہیں ہے، خطے سمیت دنیا میں بہتر مقام حاصل کرنے کیلئے سفارتکاری، سرمایہ کاری، معاشی اور سیاسی نظام کو مستحکم کرنا ہوگا، نوجوانوں اور باصلاحیت افراد کو آگے لاناہوگا، جہالت اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، محمد فائق شاہ نے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ امن ترقی پارٹی کے پلیٹ فارم پر آئیں، ہم انہیں قیادت اور طاقت دیں گے، جو ملک کی قسمت بدل دیں گے، یہ ایک بڑا سرمایہ اور ذریعہ ہے جس سے ترقی کے مستقل دروازے کھل سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نظام انصاف میں تیزی لانے کیلئے عدالتی سسٹم کو میرٹ، اور شفاف نظام پر رکھنا ہوگا جس معاشرے میں انصاف اور قانون کا نظام مساوات، تیز رفتار اور پائیدار ہو مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے، حکمرانوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت اپنے اندر لانی ہوگی امن ترقی پارٹی ایک بڑے اور عملی لائحہ عمل سے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتی ہے، ہمارا ہدف معاشی اور معاشرتی مضبوطی کیلئے ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں