وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ازلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اتوار 12 مئی 2024 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ازلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے ،کافی عرصے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حوصلہ افزا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی ،توقع ہے کہ قومی ہاکی ٹیم آنے والے دنوں میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ،آنے والے دنوں میں قومی ہاکی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہوں ،امید ہے موجودہ ہاکی ٹیم پاکستان کو ہاکی کے میدان میں اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلائے گی۔خیبر پختونخوا حکومت قومی کھیل کے فروغ کے لئے مربوط اقدامات اٹھارہی ہے ۔صوبائی حکومت ہاکی کے فروغ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں