پشاورمیں کمرشل بجلی چوری کےخلاف پیسکواورایف آئی اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری

اتوار 12 مئی 2024 19:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے احکامات کی روشنی میں اوروفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کی ہدایت پرخیبرپختونخواہ میں بجلی چوری کے خاتمے کیلئے پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی( پیسکو) اورایف آئی اے کی مشترکہ کارروائیاں صوبے بھرمیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پیسکوکی پشاورکے نواحی علاقہ لنڈی ارباب سب ڈویژن میں پیسکو کی ایس اینڈ آئی ٹیم اورایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کی اورایک روزمیں 58کمرشل کنکشن چیک کئے اورمیٹرٹمپرڈ ہونے کی وجہ سے 6غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے، پیسکو ترجمان نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران الفلاح ہاسٹل، محفل ہوٹل، آفریدی ہاسٹل برانچ 1اور 2، اورمادر ہاسٹل 2 کے میٹر ٹمپرڈ پائے گئے جن کے خلاف موقع پرکارروائی کرتے ہوئے کنکشن منقطع کرکے میٹر ضبط کر لئے گئے ،اس کےعلاوہ ایک ڈومیسٹک صارف کی بجلی بھی میٹرٹمپرڈ ہونے کی وجہ سے منقطع کردی گئی، مذکورہ بجلی چوروں کےخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غیرقانونی کنکشنزمنقطع کر کے بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئےاورمقدمات کے اندراج کیلئے مراسلے متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دیے گئے ہیں،پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن میں یف آئی اے اہلکاروں کی معاونت سے ایسے علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کی جا رہی ہیں جہاں سخت مزاحمت کے باعث یک طرفہ کارروائی کرنا ممکن نہ تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں