آذربائیجان سفیر کی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈگری کالج فار گرلز آمد

میئر پشاور حاجی زبیر علی نے آذربائجان کے سفیر اور ان کی اہلیہ کا شاندار استقبال کیا آذربائیجان کے سفیر نے گرلز کالج کیلئے ڈیجیٹل لیب کا افتتاح کیا، 15 جدید کمپیوٹرز اور پرنٹرز پر مشتمل ڈیجیٹل لیب کا تحفہ دیا

پیر 13 مئی 2024 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) آذربا ئیجان کے سفیر خضر فرہادوف اپنی اہلیہ کے ہمراہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈگری کالج فار گرلز آمد،میئر پشاور حاجی زبیر علی نے آذربائجان کے سفیر کا شاندار استقبال کیا،آذربا ئیجان کے سفیر کو کالج کی اساتذہ اور بچیوں نے پھول پیش کئے، آذربائیجان کے سفیر نے گرلز کالج کے لیے ڈیجیٹل لیب کا افتتاح کیا، آذربائجان کی جانب سے 15 جدید کمپیوٹرز اور پرنٹرز پر مشتمل ڈیجیٹل لیب کا تحفہ دیا گیا آذربائجان کے سفیر انکی اہلیہ اور میئر پشاور نے شجر کاری مہم کے تحت کالج میں پودے لگائے سفیر اور انکی اہلیہ کو سٹی میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی گرلز کالج کی طالبات نے مہمانوں کو تعلیمی اقدامات پر بریف کیا طالبات کی ملی نغمہ پرفارمینس، سفیر اور انکی اہلیہ نے خوب داد دی، تقریب کے دوران آذربائیجان کے سفیر کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی جبکہ انکوشیلڈ بھی پیش کیاگیا،اس موقع پر تحصیل چیئرمین شاہ عالم کلیم اللہ، ڈائریکٹرا یسٹ رحمان خٹک، ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان بھی موجود تھے، اس موقع پر آذربائجان کے سفیر خضر فرہادوف نے سٹی ڈگری کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جغرافیائی اعتبار سے پشاور ہمارے ملک کے قریب ہے، اور دل کے بھی قریب ہے آذربائجان خواتین کی تعلیم اور ترقی پر یقین رکھتا ہے خواتین ہمارے معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیںڈگری کالج کی اساتذہ اور طالبات کی تعلیمی پرفارمینس سے خوشی ہوئی میں ہمیشہ کہتا ہوں کے کامیاب خاتون کامیاب گھرانے کی ضامن ہے پشاور، وفاق سمیت خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مختلف منصوبوں میں اشتراک ہے،ہماری ایک بڑی آبادی آذربائجان میں مہاجر ہوئی، آذربائجان کبھی بھی پاکستان اور ترکی کا تعاون نہیں بھول سکتا، انصاف اور امن کا قیام کسی بھی معاشرے کی تقدیر بدل سکتا ہے شہر پشاور کو ہم انتہائی اہم سمجھتے ہیں سنٹرل و ساتھ ایشیائی ربط کے لیے ،بہت کچھ ایسا ہے جو ہم دونوں ممالک مل کر سرانجام دے سکتے ہیں، کئی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے کر ترقی کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیرعلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ، آذربائجان کے سفیر اور انکی اہلیہ کو پشاور میں خوش آمدید کہتے ہیںپشاور، دونوں برادر اسلامی ممالک ہیںپشاور، دونوں ملکوں میں تعلیم، صحت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر یقین رکھتے ہیںپشاور، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر میں دونوں ملکوں کے درمیان ایم او یو کو خوش آئند سمجھتے ہیںپشاور، شہر پشاور کے لیے آذربائجان کے مختلف منصوبوں میں تعاون پر شکر گزار ہوںپشاور، آذربائجان کے عوام نے انصاف کے بول بالا کے لیے عظیم جدوجہد کیں، اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں آذربائجان کی عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں پشاور، ہم سب فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیںپشاور، دونوں ملکوں کے درمیان تجربات کے تبادلے پر اتفاق کو خوش آمدید کہتے ہیں،۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں