پشاور ہائیکورٹ کی پاکستان بار کونسل کو مشال یوسفزئی کی لائسنس معطلی معاملہ جلد نمٹانے کی ہدایت

منگل 14 مئی 2024 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان بار کونسل کو مشال یوسفزئی کی لائسنس معطلی معاملہ جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

مشیر وزیراعلی مشال یوسفزئی کی وکالت لائسنس معطلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیوائس چیئرمین کے پی بار کونسل صادق علی مومند, مشال یوسفزئی کے وکلا قاضی انور اور سید سکندرحیات شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئیعدالت کا پاکستان بار کونسل کو معاملہ جلد نمٹانے کی ہدایت کردی وکیل مشال یوسفزئی قاضی انور ایڈوکیٹ نے کہا کہ کے پی بار کونسل نے مشال یوسفزئی کا لائسنس معطل کیا پھر چیئرمین بار کونسل نے اس کو بحال کیا۔

چیئرمین کے پی بار کونسل فیصلے کے خلاف بار کونسل نے پاکستان بار کونسل میں درخواست دی اور پھر ان کا لائسنس معطل کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ اس کو ہم بار کونسل بھیج دیتے وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔ ہم بار کونسل کو ہدایت جاری کرتے ہیں کہ وہ اس کو جلد نمٹائے۔ عدالت نے پاکستان بار کونسل کو مشال یوسفزئی کی لائسنس معطلی معاملہ جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں