خیبرپختونخوااسمبلی میں حزب اختلاف نے محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کامطالبہ کردیا

جمعرات 16 مئی 2024 19:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں حزب اختلاف نے محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کامطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی پولیس فورس کی تنخواہیں پنجاب،سندھ اوربلوچستان پولیس سے کم ہے ،کے پی کے پولیس صوبائی حکومت کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسمبلی اجلاس کے دوران کٹوتی تحریک پیش کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمدکریم کنڈی نے کہاکہ 7ویں این ایف سی ایوارڈکے تحت وار اینڈ ٹیرر کی مد میں ایک فیصدملنا صوبے کےلئے تحفہ ہے ،10 سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن صوبے کی پولیس کی تنخواہیں دیگرصوبوں سے کم ہیں ۔

صوبائی وزیر خوراک ظاہرشاہ نے جواب دیاکہ پولیس کےلئے ماڈرن اسلحہ اورگاڑیوں کی خریداری کےلئے 7ارب کانیابجٹ رکھاہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں