جامعات کے ایکٹ میں مثبت ترامیم لارہے ہیں،مینا خان آفریدی

جمعرات 16 مئی 2024 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ایک ٹاسک فورس بنارہے ہیں جو جامعات کے مالی بحران کی بنیادی وجوہات کا جائزہ لیگی اور ایک روڈ میپ دیگی کہ یونیورسٹیز آگے کیسے سیلف سسٹین ایبل ہو ںگی جامعات مالی بحران کا شکارہیں لیکن یہ ابھی سے نہیں ہیں بلکہ بہت پہلے سے ہیں یونیورسٹیوں کو مالی بحران سے نکلنے کیلیے پلان تیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی کے معاملہ کو صوبائی کابینہ کے سامنے رکھیںگے اور جو فیصلہ کابینہ کریگی اس کے مطابق اقدام اٹھائینگے کوئی غیرقانونی اور غیر آئینی کام نہیں کرینگے وہ ہائیر ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں پشاور کے ایجوکیشن رپورٹرز سے گفتگو کررہے تھے اس موقع سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ارشدخان بھی موجودتھے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی ہائیرایجوکیشن کمیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی ایچ ای سی بنانے کا حق صوبے کے پاس ہے سندھ اور پنجاب نے اپنے صوبائی ایچ ای سی بنائے ہیں2017 سے ایچ ای سی اسلام آباد نے فنڈز میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے جبکہ ڈالر کی اس وقت کی قیمت اور آج کی ریٹ میں کافی فرق آیاہے یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے صوبائی وزیر میناخان کا کہناتھا کہ جامعات کے ایکٹ میں مثبت ترامیم لارہے ہیں اس کے لیے باقاعدہ ایک کمیٹی بنی ہے جس کو ہدایت کی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیں اور ان سے تجاویز لیں انہوں نے کہا کہ محکمہ میں ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کررہے ہیں جبکہ انڈومنٹ فنڈ کے اجرا کا بھی ارادہ رکھتے ہیں انٹر میڈیٹ لیول پر یتیم بچیوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کیلیے کوشش کررہے ہیں تاکہ بین الاقومی سطح پر ہماری بچیاں مقابلہ کرسکیں انہوں نے مذید کہا کہ تعلیمی اداروں میں ان مضامین جن میں اینرولمنٹ کم ہو اور اسکی موجودہ دور میں افادیت نہ ہو اسکی جگہ مارکیٹ اورینٹیڈ اور جس کا مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہو وہ مضامین متعارف کررہے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں