دیر ، چترال ، شانگلہ ، سوات ، اورکزئی اور کرم میں چند ایک مقامات پربارش کاامکان

جمعرات 16 مئی 2024 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

دیر ، چترال ، شانگلہ ، سوات ، اورکزئی اور کرم میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پشاور شہر کا کم کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔جبکہ گذشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ دیر میں 11 ، مالم جبہ میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں