ہمیں خود کشی پر مجبور نہ کیا جائے اور ہمارے مسائل حل کر کے ہمیں روزگار کرنے دیا جائے، مچھلی فروشان

جمعرات 16 مئی 2024 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) گھنٹہ گھر مچھلی فروش یونین کے عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بغیر نوٹس کے دوکانات اور جائیدادیں سیل کرنے کو مچھلی کاروبار کے تاجروں کامعاشی قتل قرار دیکر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں یونین کے عہدیداروں اصغر خان اور عثمان خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ افسران نے ماورائے قانون ہمارے کاروبار جائیداد اور کھاتہ جات کو تحویل میں لیکر ضائع کیا ہے،ہمارے مچھلی کے کاوربارپر دفعہ 144لگائی گئی اور بغیر نوٹس و قانون ہماری دکانوں اور جائیدادوں کو سیل کیا گیا جو بد ترین ظلم ہے اور ہمارے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔

انہوں نے جملہ اداروں سے درخواست کی ہے کہ ہمیں خود کشی پر مجبور نہ کیا جائے اور ہمارے مسائل حل کر کے ہمیں روزگار کرنے دیا جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں