وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
صوبہ بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کیلئے نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق ،جن علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ دن میں 22 گھنٹے ہے اسے کم کرکے 18 گھنٹے کیا جائے گا بجلی کی فی یونٹ قیمت 16 روپے سے بڑھ کر 65 روپے ہونے کے باوجود نہ تو شہریوں کو بجلی مل رہی ہے اور نہ ہی بجلی کی ٹرانسمیشن کا نظام ٹھیک ہو رہا ہے۔ صوبے میں لائن لاسز کے ذمہ دار وفاقی حکومت اور پیسکو ہیں،علی امین گنڈاپور
جمعرات 16 مئی 2024 22:30
(جاری ہے)
لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول پر عمل درآمد کیلئے وزیراعلیٰ نے پیسکوحکام کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخو اکے ساتھ بیٹھ کر فوری طور پر میکنزم تیا ر کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نیا شیڈول مرتب کرکے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ز کو بھیجا جائے تاکہ وہ اس کی مانیٹرنگ کریں۔
اٴْنہوںنے کہاکہ اگر کسی گرڈ پر طے شدہ شیڈول سے ایک منٹ بھی زیادہ لوڈشیڈنگ ہو تو پیسکو کے متعلقہ ایکسین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بجلی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے وہ وفاقی حکومت کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن بات تب تک نہیں ہو سکتی جب تک صوبے کے عوام کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے فوری ریلیف نہ مل جائے۔اٴْنہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے بقایا جات سے کٹوتی کروا کر اپنے لوگوں کو ریلیف دینا چاہتی ہے اگر لوگوں کو فوری ریلیف نہ ملا تو صوبے میں امن و امان کے سنجیدہ مسائل کے جنم لینے کا خدشہ ہے۔ علی امین گنڈ اپور نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت 16 روپے سے بڑھ کر 65 روپے ہونے کے باوجود نہ تو شہریوں کو بجلی مل رہی ہے اور نہ ہی بجلی کی ٹرانسمیشن کا نظام ٹھیک ہو رہا ہے،صوبے میں لائن لاسز کے ذمہ دار وفاقی حکومت اور پیسکو ہیں جبکہ اس کی سزا صوبے کے عوام کو دی جارہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت بجلی کے بقایا جات کی ریکوری اور میٹرنگ کے سلسلے میں بھی وفاقی حکومت کو تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ بجلی سے جڑے معاملات پر آگے بڑھنے کیلئے وفاقی وزیر توانائی کو وزیراعلیٰ ہائوس آنے کی دعوت دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشاور انتظامیہ کی کارروائیاں،غیر معیاری پٹرول پر 4ڈھابہ فلنگ سٹیشوں سے ڈسپنسرز ضبط، ڈیلرز گرفتار
یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور اس صوبہ کے شہری ہونے کے ناطے امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،گورنرخیبرپختونخوا
مہمند سمیت تمام ضم اضلاع میں بجلی، صحت، تعلیم کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنیکی ضرورت ہے،فیصل کریم
گورنرخیبرپختونخوا کی وفاقی وزیرقانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیرتارڑ سے ملاقات
خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیوں کیلئے وفاق کیجانب سے 65 ارب روپے مختص کردیے
وز یراعلی خیبرپختونخوا نے صوبے میں تین نئی ہاؤسنگ اسکیموں کا افتتاح کر دیا
ملک پر مسلط جعلی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ مسلسل ناانصافی کر رہی ہے،علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور میں اسٹیٹ چلڈرن کیلئے قائم مرکز’’زمونگ کور‘‘کا دورہ
زمونگ کور میں مقیم بچے ہمارے بچے ہیں ، ان کی معیاری تعلیم و تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،وزیراعلی ..
زاہد چن زیب سے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عشرت عباس کی ملاقات
ضم اضلاع انضمام ‘وعدوں کو ایفاء کیا جائے ‘ ٹی وائے ایم
بجٹ غریب عوامی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے ‘ سرحد چیمبر
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بجلی بلوں کی قسطیں کرانے والے صارفین کو سود دینا پڑے گا، شرح مقرر
-
کاشتکارکپاس کی بی ٹی اقسام کے ساتھ10 فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں، محکمہ زراعت
-
پی ٹی آئی رہنماء اظہر مشوانی کے گھر پر چھاپہ، دو بھائی گرفتار
-
بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے کا امکان
-
آڈیو لیک کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
-
بجلی صارفین کو بلوں کی اقساط پرتاخیری ادائیگی کرنے پر اب14فیصد سود بھی دینا پڑیگا
-
لسبیلہ ، مسافر بس میں آگ لگنے سے 3مسافرجاں بحق 11زخمی
-
فواد چوہدری کی گرفتاری اور کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا گیا
-
جون اہم مہینہ ہے ،اگلے 45دن اہم ہیں،شیخ رشید
-
عمران خان جب حکومت میں تھاتو ہمارا نام مٹانے کی بھرپور کوشش کی
-
ملک میں سیاسی کشیدگی کے بڑھنے میں اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے
-
دودھ کی قیمت میں 50 روپے اضافے کا امکان