بنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بارے مذکرات کامیاب،لوڈشیڈنگ میں کمی بقایا جات کی ادائیگی سے مشروط

جمعہ 17 مئی 2024 13:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) بنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور بازار احمد خان کے مکینوں کے مابین تنازعہ کے حوالے سےمذاکرات کامیاب رہے۔ڈپٹی کمشنر بنوں کےمطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران نے اقوام بازار احمد خان کے مشران کے ساتھ جرگہ کیا۔ اس دوران مشران نے کہا کہ پیسکو کی طرف سے 24 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ علاقہ میں تقریباً 97 لاکھ روپے کی بجلی ماہانہ استعمال کی جاتی ہے جبکہ بل کی ادائیگی انتہائی کم ہے۔جرگہ کے دوران ضلعی انظامیہ نے کہا کہ بقایاجات کی ادائیگی کی صورت میں بازار احمد خان فیڈر سے پہلی فرصت میں 7 گھنٹے بجلی دی جائے گی۔کامیاب مذاکرات کے دوران مشران نے واپڈا بقایاجات کی ادائیگی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی کرا دی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں