پشاور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جمعہ 17 مئی 2024 16:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پشاور افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن، منشیات اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہے، اس سلسلے میں ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان کو خفیہ انفارمیشن ملنے پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل نظیف الرحمان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی مرتضی خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران درہ آدم خیل سے آنے والی موٹر کار نمبریCW627 نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی واپس مڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مشکوک جان کر تعاقب کیا تاہم ڈرائیور نےکچھ فاصلے پر جا کر گاڑی کھڑی کر دی اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے موٹر کار کو تحویل میں لیتے ہوئے چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا ، جن میں 59300 عدد مختلف بور کے کارتوس، 11 عدد کلاشنکوف، 5 عدد رائفل 223 بور، 4 عدد رائفل نما پستول، 10 عدد میگزین، 20 عدد کلاشنکوف کے ہینڈل شامل ہے۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق مقدمہ درج کرکے ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں