خیبرپختونخوا حکومت وفاق کی جانب سے ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے سے متعلق صنعت کاروں اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے اعلی فورم پر بات کرے گی تاکہ ضم شدہ اضلاع میں چھوٹے کاروبار کا پہیہ چلتا رہے اور ترقی کا سفر جاری رہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

جمعہ 17 مئی 2024 21:25

]پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) خیبرپختونخوا حکومت وفاق کی جانب سے ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے سے متعلق صنعت کاروں اور تاجر برادری کے حقوق کی تحفظ کیلئے اعلی فورم پر بات کرے گی تاکہ ضم شدہ اضلاع میں چھوٹے کاروبار کا پہیہ چلتا رہے اور ترقی کا سفر جاری رہے، ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے سرحد چیمبر آف کامرس کی نمائندہ وفد، صنعتکاروں اور تاجروں کے اجلاس سے سول سیکریٹریٹ پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وقاص پراچہ ایس این جی، میاں خالد سنئیر چیف پی اینڈ ڈی، ڈائریکٹر ایکسائز صلاح الدین، ایف پی سی سی آئی ریجنل چئیرمین محمد افضل، صدر کرم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی سبحان اللہ، گروپ لیڈر نیاز محمد، سکندر حیات صدر چارسدہ، افضل خان صدر باجوڑ، جواد ممبر کوہاٹ چیمبر آف کامرس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بزنس کیمونٹی نے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے سامنے نئے بجٹ کیلئے کچھ سفارشات پیش کئے جس میں سے کچھ اہم نکات پر وزیر خزانہ نے اتفاق کرلیا اور چند ایک پر حکومت کے ساتھ بزنس کمیونٹی کو چلنے کی تلقین کی۔

اجلاس میں چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اور صنعت کاروں نے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم سے ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کیلئے تعاون کی درخواست کی جس پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے بات چیت کی جائے گی تاکہ ضم شدہ اضلاع میں ترقی کا سفر جاری رہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کی رینٹل ویلیو کو کم کیا جائے گا اسی طرح سیلز ٹیکس ان سروسز کے ٹیکس نرخ کو ریشنلائز کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ انڈسٹریل پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ ختم کرکے کم سے کم ٹیکس نافذ کیا جائے گا تاکہ صوبے کی ترقی ممکن ہو سکے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ ہر مہینے جائزہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے تاکہ ان سے ٹیکس ریفارمز بارے فیڈبیک حاصل ہو سکے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف زاویوں سے کام کر رہی ہے تاکہ صوبے کی ریسورس موبلائزیش کے ساتھ ساتھ ریونیو میں اصافہ ہو سکیں اور صوبے کے تاجروں اور صنعتکاروں کو محدود وسائل میں رہتے ہوئے سپورٹ کرے گی تاکہ خیبرپختونخوا میں ترقی کا سفر مزید تیز کیا جا سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں