گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی حیات آباد کا دورہ

ً زیر علاج سپریم کورٹ آف پاکستان کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی عیادت کی، گلدستہ بھی پیش کیا

اتوار 19 مئی 2024 22:10

fپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی حیات آباد کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج سپریم کورٹ آف پاکستان کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی عیادت کی اور گلدستہ بھی پیش کیا. گورنر نے اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں