کرغزستان سے خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچنے والے طلبہ کو وزیراعلی ہائوس میں ٹھہرایا گیا

بدھ 22 مئی 2024 14:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کرغزستان سے خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچنے والے طلبہ کو وزیراعلی ہائوس میں ٹھہرایا گیا ہےجہاں‌ان کی رہائش اورخوراک کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ان طلبہ میں خیبرپختونخوا کے علاوہ دیگر صوبوں کے طلبہ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور پہنچنے والے ان طلبہ کو کل خصوصی گاڑیوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ان طلبہ کے سفری اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور اور صوبائی وزرا بھی کرغزستان سے پشاور ایئر پورٹ پہنچے والے طلبہ کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں