بونیر روڈ شیرین خان چوک میں رقم لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا

بدھ 22 مئی 2024 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) بونیر روڈ شیرین خان چوک میں رقم لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق رستم بونیر روڈ شیرین خان چوک میں رقم لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے نور محمد سکنہ باغ کالونی اور صدام سکنہ علے کلے کے درمیان لڑائی ہوئی جس کے باعث نور محمد کی فائرنگ سے صدام کو فائرنگ لگنے سے جانبحق ہو گیا ، پولیس کے مطابقفائرنگ سے راہگیر اشفاق ولد نامعلوم سکنہ سرخڈھیری بھی زخمی ہوگیاشہریوں نے ملزم نور محمد کو پکڑ کر لاتوں اور ڈھنڈوں سے مار پیٹا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں مردان ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں