اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ گودام نوشہرہ کا معائنہ

بدھ 22 مئی 2024 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون عبدالقیوم خٹک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ گودام نوشہرہ کا معائنہ کیا، اس موقع پر ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نور خان اور ایگریکلچر آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خریداری کے عمل اور سٹاک کی صورتحال کا معائنہ کیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے گودام میں ذخیرہ شدہ گندم کے معیار اور مقدار کی بھی جانچ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے گندم حصولی کے عمل کو تسلی بخش قرار دیا اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو کڑی نگرانی کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں